ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:خواتین پر ظلم ہوتاہے تو معاشرہ کانپ جاتاہے: شری سدیودنیات سوامی جی

بھٹکل:خواتین پر ظلم ہوتاہے تو معاشرہ کانپ جاتاہے: شری سدیودنیات سوامی جی

Sun, 11 Sep 2016 19:36:34    S.O. News Service

بھٹکل:۱۱/ستمبر (ایس او نیوز) معاشرے اور خاندان کی فلاح وبہبودی ، بہتری اور ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتاہے، عورت ظلم کا شکار ہوتی ہے تو معاشرہ زوال کی طرف گامزن ہوجاتا ہے، ان خیالات کا اظہارچتراپور مٹھ کے شری سدیوندیات شنکر آشرم سوامی جی نے کیا۔

وہ یہاں تعلقہ کے چتراپور شری ولی ہائی اسکول میں پری موچنا منصوبے (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ’’خواتین کو خودکفیل اور بااختیار کی رہنمائی ‘‘ منعقدہ پروگرام میں سوامی جی خطاب کررہے تھے۔ بہترین کاموں کو انجام دینے کے لئے بہترین ساتھی کا ہونا لازمی ہے۔ سوامی جی نے بتایا کہ جہیز کے لئے دھرم کی حمایت نہیں ہے، گھر، خاندان اور سماج کو پریشانی میں مبتلا کرنے والی یہ رذیل رسم کے ازالہ کو ختم کرنے کی اپیل کی۔ ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت ایک عبادت ہے، ذہنی اور عقلی مضبوطی کے ساتھ ہونی چاہئے۔ عبادت کے لئے ایمانداری ضروری ہونے کی بات کہی۔ ایم پی شوبھا کرندلاجے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی عورت دھرم اور تہذیب سے جڑ کر جس طرح زندگی گزارتی ہے وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے، لیکن معاشی طورپر وہ بہت کمزور ہے، انہوں نے عورتوں سے کہاکہ وہ تعلیم اور معاشی مضبوطی حاصل کرتے ہوئے خودکفیل بنیں۔ موسیقی میں خاص مظاہرہ کرنے والے اندھودھر نیروڑی جوڑے کی اس موقع پر تہنیت کی گئی ۔ ارون ناڈکرنی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ ساجنا راؤ ، ونود میڑی ، ونود پربھو، گایتری گوڈا، گوندنائک، راجیش نائک، ناگما ماستی گونڈ، سنیل نائک، ایشور نائک، سنیتا ہیرورکروغیرہ موجود تھے۔ جی ایس وئیدیا نے نظامت کی۔ بھوانی نائک نے شکریہ اداکیا۔


Share: